ڈی پی او چکوال/تلہ گنگ نے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا

منگل 26 مارچ 2024 10:40

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈی پی او چکوال/ تلہ گنگ کیپٹن(ر)واحد محمود نے تلہ گنگ میں نوجوان کو اغواء کر کے گاڑی میں تشددکرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا ،ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ تلہ گنگ پولیس کے مطابق محلہ غرب کے 17 سالہ نوجوان سید علی رضا کو پانچ ملزمان نے اغواء کرنے کے بعد کار میں تشدد کا نشانہ بنایا ، نشہ میں دھت ملزمان نے سابقہ عناد پر مغوی نوجوان کو پاؤں پر گرنے ، معافی مانگنے پر مجبور کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ارادہ قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر ضلع تلہ گنگ میں وائرل ویڈیو پر ڈی پی او چکوال/ تلہ گنگ کیپٹن(ر)واحد محمود نے تھانہ سٹی تلہ گنگ پولیس کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔تلہ گنگ پولیس نے وقوعہ کی بابت فوری مقدمہ کا اندراج کیا اور انتہائی قلیل وقت میں ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ۔گرفتار ملزمان میں محمد انیس ظفر ولد ظفر اقبال، محمد مرسلین ولد جاوید اقبال اور میثم طیمار ولد محمد رفیق سکنائے ٹہی تحصیل و ضلع تلہ گنگ شامل ہیں۔ \378

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں