ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کا تھانہ صدر تلہ گنگ کا دورہ

منگل 2 اپریل 2024 11:10

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نےترجمان چکوال پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ کا دورہ کیا ۔ترجمان چکوال پولیس کے مطابق ڈی پی او چکوال نے ایس آئی پیز تھانہ صدر تلہ گنگ میں ریکارڈ تھانہ، صفائی، حوالات اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مصالحتی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے اورایس آئی پیز تھانہ صدر تلہ گنگ کے تمام افسران و ملازمین سے میٹنگ کی اور انھیں آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی کی ترجیحات کے مطابق بریفنگ دی۔علاوہ ازیں ڈی پی او چکوال نے تھانہ میں آئے ہوئے سائلین سے ملاقات کی انکے مسائل سنے اور مناسب احکامات جاری کیے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر تھانوں کے سرپرائز دورے اور کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رہے گا۔ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام الناس کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا اور انکو فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں