پیپلز پارٹی غریبوں کے دل کی آواز کو محسوس کرتی ہے ، آصف علی زرداری

مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے ،پیپلز پارٹی محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے ، ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مالی مدد کا پروگرام شروع کیا لوگوں کو پاکستان میں کمانے کے مواقع فراہم کرینگے ، اپنے دور میں ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا،تلہ گنگ میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 4 فروری 2024 18:45

پیپلز پارٹی غریبوں کے دل کی آواز کو محسوس کرتی ہے ، آصف علی زرداری
v تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2024ء) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے ،پیپلز پارٹی غریبوں کے دل کی آواز کو محسوس کرتی ہے ،پیپلز پارٹی محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے ، ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مالی مدد کا پروگرام شروع کیا ،لوگوں کو پاکستان میں کمانے کے مواقع فراہم کرینگے ، اپنے دور میں ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا ۔

تلہ گنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ غریبوں کے دل کی آواز سمجھتی ہے اور یہی محسوس کرتے ہوئے ہم نے بی بی صاحبہ کے نام سے ایک کارڈ جاری کیا جو عورتوں کو ان کا حق دیتا ہے۔

(جاری ہے)

مجھ سے کسی نے اس کارڈ کی مانگ نہیں کی تھی لیکن مجھے معلوم ہے کہ غریبوں عورتوں کی کیا حالت ہے، آج بھی مجھے معلوم کہ غربت کا کیا عالم ہے کیونکہ جب میں اقتدار میں تھا، اس کے مقابلے میں آج غربت دوگنی ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے 100 فیصد تنخواہیں بڑھائیں، لوگوں کی خدمت کی لیکن آج یہ حال ہے کہ قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، یہ اسی طرح حکومت چلاتے ہیں، یہ آپ کی فصل کو اہمیت نہیں دیتے، اگر میں آپ کی فصلوں کا پیسہ دوں گا تو آپ خوشحال ہوں گے۔سابق صدر مملکت نے کہا کہ خوشحالی آتی ہی اسی وقت ہے جب آس پاس امیر اور بہتر ہوں، یہ نہیں کہ صرف دبئی چلو اور وہاں سے کما کر آؤ بلکہ پاکستان میں کماؤ اور ہم آپ کو پاکستان میں کمانے کے مواقع دیں گے۔

میں آپ سے دوبارہ ملوں گا اور جو وقت نے آپ سے زیادتیاں کی ہیں، جن لوگوں نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں وہ سب زیادتیاں ختم کریں گے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ مجھے پتا ہے کہ یہاں پانی کی ضرورت ہے، یہاں انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے، یہاں کمشنر ور ڈپٹی کمشنر کا دفتر ہونا چاہیے اور ہم آپ کو یہ سب کر کے دیں گے۔#/h#

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں