ٹمن محلہ بلوچاں میں گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے دو بچیاں ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق

منگل 2 اپریل 2024 21:10

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ٹمن محلہ بلوچاں میں گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے محمد جہانگیر بلوچ ولد خان محمد بلوچ کی دو بیٹیاں بارہ سالہ زخیہ بی بی اور سات سالہ عنائیہ بی بی ملبے کے نیچے دب کر جانبحق ہو گئیں جبکہ محمد جہانگیر کی بیوی زکیہ جہانگیر کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برآمدہ گرنے کی دھمک سن کر اڑوس پڑوس کے لوگوں نے بوسیدہ برآمدہ کے ملبہ سے زخیئہ بی بی عنائیہ بی بی کو جبکہ نکالا تو دونوں معصوم بچیاں دم توڑ چکی تھیں جنہیں فوری طور پر انکی ماں سمیت رورل ہیلتھ سنٹر ٹمن پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے زخیہ بی بی اور عنائیہ بی بی کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ زکیہ بی بی زوجہ جہانگیر کی ٹانگ میں ایکسرے پر فریکچر کی تصدیق کی ۔\378

متعلقہ عنوان :

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں