کیپٹن احمد بدر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر تمان تلہ گنگ میں سپرد خاک

اتوار 17 مارچ 2024 21:50

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) گزشتہ روز کیپٹن احمد بدر نے فاٹا میں جام شہادت نوش کیا اور آج انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر تمان تلہ گنگ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے والدین یونٹ کے سینئر فوجی اہلکاروں نے ان کی قبر پر پھول چڑھائے، جنازہ ادا کیا، ان کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کیپٹن کے والد کرنل ریٹائرڈ قاضی نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہےجو پاکستان اور اسلام کی خدمت کرتے ہوئے غیرت کے ساتھ جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے یہ اعزاز دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں