محکمہ سی آینڈ ڈیبلیو شاہراہوں کی بحالی کے لیے بہترین اقدامات کر رہا ہے، صوبائی وزیر تعمیرات

پیر 8 اپریل 2024 12:27

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا تحصیل چوک بلکسر تا انٹر چینج براستہ توا بہادر تا چکوال زیر تعمیر 16 کلومیٹر شاہراہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ ہائی وے کے افسران کی صوبائی ملک صہیب بھرتھ کو بروجیکٹ بارے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔دو سال قبل اس 16 کلومیٹر شاہراہ کو 1600 ملین روپے سے شروع کیا گیا تھا،،شاہراہ کو دس کلو میٹر تک کارپٹ کر دیا گیا جبکہ فنڈز کی کمی کے باعث 6 کلو میٹر کا حصہ ابھی تک زیر تعمیر ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں محکمہ سی آینڈ ڈیبلیو شاہراہوں کی بحالی کے لیے بہترین اقدامات کر رہا ہے۔ 6 کلومیٹر شاہراہ کے حصہ کو مکمل کرنے کے لیے اضافی 720 ملین فنڈز کی فراہمی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات جلد کیے جائیں گے،شاہراہ کی تکمیل سے لوگوں کو سفری سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے اس کے ثمرات آنے والے دنوں میں پنجاب اور پاکستان کی عوام کو میسر ہونگے۔انہوں نے شاہراہ میں استعمال ہونے والے میٹریل اور روڈ کے کناروں پر کام کا معائنہ بھی کیا ۔\378

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں