ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کونافذکردیا

بدھ 7 فروری 2024 16:34

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ قراۃ العین ملک نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کونافذکردیا۔دفعہ 144 کے نفاذ کے بعدتلہ گنگ کی حدود میں پولنگ سٹیشنز ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے آس پاس غیر قانونی غیر ملکی/ افغان باشندوں اور اے سی سی / پی او آر کارڈ ہولڈرز افغانیوں کی غیر مجاز نقل و حرکت پر سخت پابندی لگا دی گئی ہے جو 12 فروری 2024 ء تک برقرار رہے گی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں