ٹنڈوآدم پاورلومز یونٹس کا مومن انصاری برادری کے اعزاز میں میں عشائیہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:38

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء)ٹنڈوآدم پاورلومز یونٹس مالکان کے چیئرمین محمد اسلم انصاری کی جانب سے مومن انصاری برادری کے اعزاز میں نواز ٹائون میں عشائیہ دیا گیا جس کے مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت اور سابو صوبائی وزیر ملک امام الدین شوقین تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری٬ایکسین حیسکو ٹنڈوآدم یوسف شاہ ڈائریکٹر پاپولر گروپ ملک ذوالفقار روشن بھی موجود تھے اس موقع پر نواز ٹائون اورملحقہ علاقوں میں عوام کو حیسکو٬بلدیہ٬پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں سے متعلق مسائل کی محمد اسلم انصاری٬حاجی محمد اسمٰعیل انصاری ٬محمد عرفان انصاری نے اپنی تقاریر میں نشاندہی کی جس پر سابق صوبائی وزیر و وممتاز سماجی شخصیت ملک امام الدین شوقین ٬چیئرمین بلدیہ ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری٬مشتاق احمد عادل٬محمد اقبال بھٹی٬غلام قادر قریشی اور محمد لقمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹنڈوآدم شہر کو گذشتہ 11سالوں میں ترقیاتی کاموں صحت و صفائی ٬سیوریج لائنوں٬بجلی و گیس کی اسکیموں میں نظر انداز کیا گیا اس شہر کی بلدیہ کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا اور فرضی کاموں کے نام پر پیسہ خرد برد کیا گیا جسکے باعث نواز ٹائون سمیت ٹنڈوآدم کی گلیاں ٬محلے خصوصاً نئی آبادیاں موئن جودڑوکا نقشہ پیش کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ انصاری برادری سے ہمارا گہرا رشتہ ہے ہم انکے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں اور کسی بھی مسئلے پر وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ہمارے دروازے عوامی خدمت کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں آپ اپنے علاقے کے مسائل چیئرمین سیکریٹریٹ اور حیسکو ایکسن کے آفس میں براہ راست آئیں آپ کے ترجیحی بنیادیوں پر مسائل ہونگے ہم عوام کو جوڑنے اور انہیں محبت کے گلدستے میں جوڑنے کا کام کررہے ہیں مگر جو عناصر اپنے مفادات کے لئے انصاری برادری کو گمراہ کررہے ہیں وہ قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے جو عناصر ایماندار افسران کے خلاف بلاجواز احتجاج کرکے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں ان کے کارنامے پوری برادری کو پتہ ہیں لیبر انسپکٹر سے سا ز باز کرکے جو اضافی رقم لی گئی اسکی تحقیقات ہونی چاہیے ایکسن حیسکو یوسف شاہ نے کہا کہ حیسکو میں صارفین کے مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں حیسکو کا عملہ ٓپ سے زیادتی کرتے ٓپ مجھے براہ راست شکایت کریں میں آپ کی شکایت کا ازالہ کروں گا میری محکمے میں کالی بھیڑوں پر کڑی نظر ہے ۔

(جاری ہے)

اور جولوگ براہ راست کنڈا سسٹم سے بجلی چلارہے تھے اس پر گرنیڈ آپریشن کے ذریعے ہم قابو پارہے ہیں جسمیں اس میں بڑی کامیابی ملی ہے صارفین کسی سے نہ ڈریں بجلی چوری کی روک تھام میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ناجائز کنکشن کی براہ راست اطلاع دیں۔تاکہ عام صارفین کو ریلیف مل سکے ہم نے میٹر ریڈنگ اور بل ریڈنگ کو ایک کردیا ہے اس سے اوور ریڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا ۔۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں