ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم سیاہ منایا گیا

جمعہ 16 جون 2023 23:16

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2023ء) کراچی میں میئر کے الیکشن میں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے دوہرے معیار کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم سیاہ منایا گیا پریس کلب ٹنڈوآدم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری، نائب امیر مشتاق احمد عادل، جے آئی یوتھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری فیصل غفور انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن نیکراچی کی عوام کے حقوق کیلئے مسلسل جدوجہد کی جسکے نتیجے میں جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوئی حافظ صاحب نے جو چراغ روشن کیا ہے اسے گل ہونے نہیں دیا جائے گا الیکشن کمیشن اور حکومت بتائے کہ 193 ووٹ والا ہار جائے اور 173 ووٹ والا جیت جائے بڑی ستم ظریفی ہے کہ 9 لاکھ ووٹ لینے والے ہار گئے اور 3 لاکھ ووٹ والے جیت گئے یہ کونسی جمہوریت ہے جس میں جمہوری اقتدار کا گلہ گھونٹ دیا ہے جماعت اسلامی ان غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات کی مذمت کرتی ہے عوام کی آواز اور رائے کو کچلنے کے نتائج 1970 میں بھی اچھے نہیں نکلے تھے اسی پارٹی نے ملک توڑنا تو گوارا کرلیا مگر اقتدار مجیب الرحمن کو نہیں دیا انہوں نے کہا کہ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی جماعت اسلامی اس کے قانونی اور اخلاقی پر امن جدوجہد کرے گی اور ہرفورم پر اپنی آواز پہنچائے گی

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں