سیکریٹری تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ شبیر احمد میرانی (کل) ٹنڈوآدم پہنچیں گے

منگل 14 فروری 2023 21:08

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2023ء) ترجمان تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ مشرف کریم کے مطابق سیکریٹری تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ شبیر احمد میرانی 4 روزہ تنظمی دورہ 14 تا 17 فروری سانگھڑ، مٹیاری، بدین، ٹنڈو محمد خان، لاڑکانہ، شکارپور کے دورے پر 16 فروری بروز جمعرات ٹنڈوآدم پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران سیکرٹری تنظیم اساتذہ سندھ تنظمی امور، مجلس عاملہ کے اجلاس، اجتماع ارکان، اضلاع کی رپورٹس، اور مرکزی قومی تعلیمی کانفرنس لاہور کے حوالے سے منصوبہ بندی اور خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں