امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق (کل) مختصر دورے پر ٹنڈم آدم پہنچیںگے

جمعرات 25 جنوری 2024 22:22

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2024ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 26 جنوری بروز جمعہ بعد نماز عصر ایک مختصر دورے پر ٹنڈوآدم پہنچیںگے جہاں وہ بلدیہ چوک پر جماعت اسلامی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 210 کامران عزیز غوری ایڈوکیٹ اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 43 ٹنڈوآدم مشتاق حمد عادل کے انتخابی جلسے سے خطاب کرینگے امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق ملک کے ایماندار اور دیانت دار لیڈر ہیں جماعت اسلامی کرپشن سے پاک جماعت ہے عوام نے 76 سالوں میں دھوکے کھائے ہیں ملک میں مہنگائی کا طوفان بدامنی،لوٹ مار کرپشن انہی کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ہے ملک پر جتنا بھی قرض ہے وہ ماضی کے حکمرانوں نے ہی لیا تھا انہوں نے کہا کہ سندھ خصوصا تباہی سے دوچار ہے محکموں میں کرپشن کا راج ہے ان حالات میں امید کی کرن صرف جماعت اسلامی ہے عوام اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے جماعت اسلامی کے نشان ترازو کو ووٹ دیں اور جمعہ کی شام بلدیہ چوک پر سراج الحق کا والہانہ استقبال کریں اور انکے پیغام کو سنیں.

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں