اسلامی دنیا سے اسرائیل و امریکہ سے سفارت وتجارت بند اور یہودی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے،اسد اللہ بھٹو

پیر 20 نومبر 2023 18:19

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2023ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے اسلامی دنیا سے اسرائیل و امریکہ سے سفارت وتجارت بند اور یہودی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگرہم مظلوم ومحصورفلسطینیوں کی عملی طورجاکر مددنہیں کرسکتے تواحتجاج وبائیکاٹ کے ذریعے اس سفاکانہ وانسانیت دشمن عمل کیخلاف اپنے جذبات کا اظہارتوکرسکتے ہیں۔

او آئی سی کا صرف احتجاج مسترد کرتے ہیں، او آئی سی عملی اقدامات کرے۔ جس طرح اسلام دشمن ممالک کھلم کھلا اسرائیل کی مدد کررہے ہیں بالکل اسی طرح عال اسلام کو کھل کرفلسطینیوں کی پشتپرکھڑاہونا چاہئیے تھا۔ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالتؐ ہرمسلمان کے ایمان وعقیدے کا حصہ ہے اس کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگیی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارنے مرکزی جامع مسجد ٹنڈوآدم میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر علامہ راشد مدنی، مفتی طاہر مکی،قاری عبدالرحمن الحذیفی، قاری محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف، مفتی عبدالمجید دینپوری،مولانا حفیظ الرحمن رحمانی نے بھی خطاب کیا۔ اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسلامی ممالک کا فلسطین کے مسئلے پر احتجاج گیڈر کے آنسو ہیں اور اسے ہم مسترد کرتے ہیں تمام تر وسائل و اسباب ہونے کے باوجود نبیوں کی سرزمین فلسطین کو خون آلود ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے اور مسلم حکمران صرف بیان بازی میں مصروف ہیں یہ سب ڈرامہ بازی بند ہونی چاہیے۔

فلسطین کے مسلمانوں مرد و خواتین، ضعیفوں، معصوم بچوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے شہداء کی تعداد 13 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں اور بے گھروں کی تعداد لاکھوں میں ہے انہوں نے کہا کہ اگر تمام مسلم ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل اور امریکہ مسلمانوں کے بہت خطرناک دشمن ہیں تو پھر انکے سفارتخانوں کو بند کرکے انکے سفیروں کو واپس کیوں نہیں بھیجا جاتا ان ممالک سے اپنے سفیر واپس کیوں نہیں بلاتے مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیل و امریکہ سے تعلقات ختم کرنے میں پہل کون کرے گا یعنی بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا اس موقع پر دیگر مقررین و علمائے کرام نے کہا کہ او آئی سی کا عملی اقدامات کے بجائے احتجاجی بیانات تک محدود رہنا بھی ایک ڈرامہ ہے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک یہودی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے پاکستان کے حکمران اپنا کردار ادا کریں۔

قبل ازیں اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے ٹنڈوآدم میں غوری ہاؤس پہنچ کر جماعت اسلامی کے سینئر رہنما و سابق امیر ضلع سانگھڑ عبدالعزیز غوری مرحوم کے بڑے بیٹے شاہد عزیز غوری کے انتقال پر انکے بھائیوں طارق عزیز غوری ایڈوکیٹ وغوری برادران سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ اسد اللہ بھٹو نے ضلعی نائب امیر مشتاق احمد عادل سے انکی ساس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اس موقع پر امیر جماعت ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری ، نائب امیر مشتاق احمد عادل،مقامی امیر عبدالستار انصاری اور سابق تعلقہ نائب ناظم شیخ لیاقت علی بھی موجود تھے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں