درخت انسانی زندگی کے لئے انتہائی ضروری ہیں درختوں کے علاوہ زندگی ممکن نہیں ،ڈاکٹرعمران الحسن خواجہ

جمعرات 29 فروری 2024 18:01

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا ہے درخت انسانی زندگی کے لئے انتہائی ضروری ہیں درختوں کے علاوہ زندگی ممکن نہیں درخت جانداروں کے لئے آکسیجن اور خوراک کا سب بڑا ذریعہ ہیں اس لئے ہمیں نہ صرف موسم بہار میں پودے لگانے چاہیے بلکہ ان کی حفاظت بھی کرنے چاہیے تاکہ ایک پودا تناور درخت بن کر انسانی زندگی کو فائدہ پہنچا سکی.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 محمد سلیم جتوئی، فاریسٹ آفیسر ممتاز مجیدانو اور دیگر افسران بھی موجود تھی.

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے مزید کہا کہ اس مہم میں اسکول، کالجز، مین ہائی وے، سرکاری دفاتر اور دیگر مقامات پر ہزاروں پودے لگائے جائیں گے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں بھی مناسب جگہوں پر پودے لگائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے بچا سکے اور ہماری آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکی.

اس موقع پر فاریسٹ آفیسر ممتاز مجیدانو نے کہا کہ اس مہم میں محکمہ جنگلات مختلف سرکاری مقامات پر 10 ہزار پودے لگائے گا جہاں میٹھا پانی دستیاب ہو اور مالی کی سہولیات بھی موجود ہوں تاکہ ایک پودہ تناور درخت بن سکے اور ہمارے ماحول بہتری کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی سے بھی نجات مل سکی.

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں