ٹنڈوالہ یار میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

منگل 13 فروری 2024 22:35

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) ٹنڈوالہ یار اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ تاجر و شہری پریشان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹنڈوالہ یار کے بی سیکشن تھانے کی حدود کے تاجر جمال الدین ملک کی دوکان میں تین نا معلوم افراد نے اسلحے کے زور پر تاجر جمال الدین ملک کے بیٹوں اور دوکان پر کام کرنے والے ملازم کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دوکان میں موجود دو لاکھ سے زائد نقدی رقم رقم اور دوقیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ کچھ روز قبل نامعلوم مسلح افراد شہر کی مین مارکیٹ بینک سے رقم نکلوا کر گھر جانے والے امان اللہ عرف مانا راؤ کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سے 25 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاحال تک کسی واردات کا کوئی پتہ چل نہیں سکا ٹنڈوالہ یار میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں تاجروں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے شہریوں تاجروں کو ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے بینک سے کوئی تاجر پیسے لیکر نکلے تو وہ غیر محفوظ ہے تاجر اپنی دوکان پر موجود ہوتو وہ غیر محفوظ ہے تاجر شہری اپنی موٹر سائیکلیں کہیں بھی کھڑی نہیں کرسکتے وہ چوری ہو جاتی ہے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار کو چاہئیے کہ کوئی ایسی حکمت عملی تیار کریں جس سے ان ڈکیتوں پر قابو پایا جاسکے آئے روز چوری و ڈکیتی سے ہم لوگ تنگ ہوچکے ہیں یہ ان وارداتوں پر کنٹرول کیا جائے دیگر صورت میں ہم خود اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں