سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف مرکزی جامع مسجد سے ایم اے جناح روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعہ 7 جولائی 2023 22:28

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2023ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق و دیگر مذہبی جماعتوں کی اپیل جماعت اسلامی و آل پارٹیز ختم نبوت، انجمن تاجران کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف مرکزی جامع مسجد سے ایم اے جناح روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور جناح چوک پر ایک بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی شرکا نے ہاتھوں بینرز، پلے کارڈز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جس سوئیڈن کی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ مظاہرین سے چیئرمین مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم غلام مرتضی جونیجو، وائس چیئرمین ملک ذوالفقار علی ،رہنما ختم نبوتؐ علامہ راشد مدنی، رہنما جماعت اسلامی مشتاق احمد عادل، احمد بلال غوری، فیصل غفور، انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی، مولانا عطا الرحمن، مفتی طاہر مکی، مولانا عثمان سموں، ارشد شیخ، را احمد رضا، راشد علی خان ایڈوکیٹ، شاہد شاہ، فیض محمد ڈیرو، فیصل قریشی، و دیگر نے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے اور سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں.انھوں نے کہا کہ حکومت کا کام احتجاج اور مذمت کرنا نہیں ہے .حکومت جان خلاصی کیلئے احتجاج اور مذمت کا راستہ اپنانے کی بجائے عالمی سطح پر اس دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائے تمام مسلمان ممالک سے رابط کیا جائے وفود بھیجے جائیں پاکستان میں سوئیڈن کے سفیر کو ملک بدر کرے سوئیڈن کی اشیا کا بائیکاٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان جو کسی بھی مکاتب فکر سے تعلق رکھتے ہوں وہ اس مسئلے پر متحد ہو کر اپنی مشترکہ آواز اٹھائیں آج کی مکمل شٹر ڈان ہڑتال نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ٹنڈوآدم کے مسلمان قرآن کی عظمت کے پاسبان ہیں اور وہ اس مسئلے پر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان اسلامی مملکت ہے اس کے باشندوں کا فریضہ ہے اسلام کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کو کچل دیں اس موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈوآدم اظہار حسین لاہوری، ایس ایچ او سٹی طفیل بھٹو، 15 مددگار انچارج وحید قادر ڈیرو، ٹریفک انچارج داد ڈیرو سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی�

(جاری ہے)

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں