ٹنڈومحمدخان ، ٹرک ریورس کرتے ہوئے زمین پر بیٹھے مزدور پر چڑھ گیا، مزدور کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

جمعہ 17 مئی 2019 16:37

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) ٹنڈومحمدخان روڈ پر ایوب ہوٹل کے قریب ٹرک ریورس کرتے ہوئے زمین پر بیٹھے مزدور بچایو ماچھی پر چڑھ گیا جس کے باعث اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں بچایو ماچھی کو سول اسپتال ٹنڈومحمدخان لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدرآباد داخل کروایا گیا دوسری جانب ٹنڈومحمدخان روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے دو افراد سلمان شاھ ااور نواز پڑھیار کو زور دار ٹکر مار دی جس کے باعث و ہ شدید زخمی ہوئے دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان داخل کرایا گیا

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں