آل پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈوالہ یار کی جانب سے جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا

پیر 13 اگست 2018 23:44

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) آل پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈوالہ یار کی جانب سے جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی ٹنڈوالہ یار کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ٹنڈوالہ یار پریس کلب پہنچی فضائیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اوٹھی دوسری ریلی آل ٹیکسی ڈرائیور ایسوسی ایشن کی جانب سے نکالی گئی جب کہ محکمہ تعلیم بھی پیچھے نہ رہا آل پرائمری اسکولز کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں گورنمنٹ پرونشلائیزد ھائی اسکول کے حال میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا منقدہ تقریب میں طلباء طالبات میں تقریری اور مختلف موضوعات پر مقابلے اور ٹیبلوز پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر ٹنڈوالہ یار کے مکین بھی پیچھے نہ رہے جشن آزادی کی خوشیوں کو عید کی ماند منانے کے لیئے آل پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر آل پرائیوٹ اسکول عامر خانزادہ،ماہر تعلیم نصیر الدین قائم خانی،سر الطاف، کوآرڈینیٹر حنا مظہریوسف زئی ، کی قیادت میں شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں شریک اسکول کے طلبہ نے 200 فٹ کے پرچم کا ہاتھوں میں تھام رکھا تھا ریلی میں شریک طلبہ نے حب وطنی میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے جب کہ آل ٹیکسی ڈرائیور ایسوسی ایشن کے ڈرائیوروں کی جانب سے شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا دونوں ریلیاں مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ٹنڈوالہ یار پریس کلب پہنچی جب کہ دوسری جانب گورنمنٹ پرونشلائیزڈ ھائی اسکول کے حال میں ہال میں ڈی او پرائمری ایجوکیشن میڈم نیلو فر کی جانب سے جشن آزادی کے مناسبت سے طلبہ اور طالبات میں تقریری مقابلے جب کہ ملی نغمے سمیت دیگر ٹیبلوز پیش کئے گئے تقریب میں شریک محکمہ تعلیم کے افسران نے بہترین پرفامس دینے والے طالبات کو داد رسی کی اور انعامات تقسیم کئے۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں