ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار کھاوڑ نے ڈی ایس پی سٹی کے دفتر میں عوام سے کھلی کچہری کا انعقاد

عوام نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر 24 ، 24 گھنٹے ٹریفک جام کی شکایت کی جبکہ عوام کی جانب سے منشیات کی فروخت کی بھی شکایت کی گئی

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:17

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار کھاوڑ نے ڈی ایس پی سٹی کے دفتر میں عوام سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ کھلی کچہری کے دوران عوام بہت کم دیکھنے میں آئی اور تاجر عوام سے زیادہ نظر آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سراج الدین دایو، ایس ایچ او پیارولوند افضل مگسی، ایس ایچ او اے سیکشن ریاض سومرو، اور اے ڈی آر سی کے انچارج شمس کھوکھر اور ایس ایچ او سلطان آباد موجود تھے اس موقع پر عوام نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر 24 ، 24 گھنٹے ٹریفک جام کی شکایت کی جبکہ عوام کی جانب سے منشیات کی فروخت کی بھی شکایت کی گئی جبکہ عوامی جانب سے کم عمر بچوں ، اور بغیر لائسنس چنگچی رکشے چلانے کی شکایت بھی کی گئی اسٹیشن کے سے تعلق رکھنے والے بلوچ برادری کے ایک نوجوان نے شکایت کرتے ہوئے کہا کی انکے علاقے میں منشیات 98 فیصد ختم ہوچکی یے لیکن 2 فیصد اب بھی فروخت ہورہی ہے جسکی وجہ سے پولیس اب بھی سمجھتی ہے کہ تمام بلوچ منشیات فرخت کر رہے ہیں نوجوان نے کہا کی مختلف نشہ آور اشیا کو ترک کرنیوالے نوجوان تھانوں میں آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں چالان کردو تاکہ اس نحوست سے ہمیں نجات مل سکے اسکا کیا حل ہونا چاہئے اس کا جواب دیتے ہوئے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار کھاوڑ نے کہا کہ ایسے نوجوانوں کی میں ذاتی طور ہر مدد کرنے کے لئے تیار ہوں اپنے اخراجات پر انکا علاج کرانے کو تیار ہوں ایس ایس پی کے اس جواب پر لوگوں میں سرہا اور داد دی اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا کھلی کچھری کے بعد ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار کو تاجر برادری کی جانب سے سندھ کا تحفہ اجرک پیش کیا گیا بعد ازاں ایس ایس پی رخسار کھاوڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ایس ایس پی تعیناتی سے قبل یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ آنیوالا ایس ایس پی ضلع میں تعیناتی کے فوری بعد ایس ایچ اوز کی اکھاڑ پچھاڑ کریگا لیکن میں نے افسران سے اجلاس میں واضح کردیا تھا کہ کوئی ایس ایچ او تبدیل نہی ہوگا البتہ کارکردگی پر کوئی سودے بازی نہی ہوگی لہذہ ایس ایچ اوز اور عملے کا اخلاق، رویہ، کردار اور عمل اسطرح کا ہونا چاہئے کہ عوام کو اگر کسی سے شکایت ہے تو وہ بلاجھجھک تھانے میں جاکر اپنی شکایت درج کرائے ایس ایس پی نے مذید کہا کہ کھلی کچھری کے دوران سب سے زیادہ شکایت ٹریفک جام اور چنگچی رکشوں کے کم عمر بچوں کے چلانے کی موصول ہوئی ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سے میٹنگ کرکے اسکا حل نکال لیں گے ایس ایس پی نے صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قومیتوں کے ناموں سے وہیکلز پر لگی نمبر پلیٹوں اور بنا نمبر پلیٹس کی موٹر سائیکلوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائی جائے یہ بہے بڑا کرائم ہے ایس ایس پی نے کہا کہ مجھ سمیت پولیس عوام کی خادم ہے اور ہم عوام کی بھرپور خدمت کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا ھو گا کھلی کچھری کے دورن عوام نے پولیس کی شکایت کے ساتھ ساتھ تعریف بھی کی۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں