ٹنڈوالہ یار ، پولیس کا مضر صحت مین پڑی ، گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع

چھاپوں کے دوران ایک درجن سے زائد منی فیکٹری او ر گوداموں پر چھا پے، ہزار سے زائد مین پڑی ، گٹکا بنانے کا خام مال اور تیار مین پڑی کے کٹے برآمد ، 2درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:07

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے مضر صحت مین پڑی ، گٹکا بنانے اور ا س کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے حکم کے بعد ضلع ٹنڈوالہ یار کے مختلف تھانوں کی پولیس نے مضر صحت مین پڑی ، گٹکا بنانے اور اس کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا پولیس کی جانب سے مضر صحت مین پڑی ، گٹکا بنانے اور اس کو فروخت کرنے والوں کے خلاف ہونے والے کریک ڈائون میں پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران ایک درجن سے زائد مین پڑی ، گٹکا بنانے والی منی فیکٹری اور اس کے گوداموں پر چھاپوں میں ایک ہزار سے زائد مین پڑی ، گٹکا بنانے کا خام مال اور تیار مین پڑی کے کٹے برآمد کرکے 2درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے چھاپوں میں مضر صحت مین پڑی ، گٹکا بنانے والی کروڑوں روپے مالیت کی مشینیں بھی برآمد کی ہے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ چھاپوں میں پولیس نے مضر صحت مین پڑی ، گٹکا بنانے والے کارخانو اور گوداموں پر چھاپے کے دوران وہاں پر کام کرنے والے مزدوروں کو گرفتار کیا ہے مگر ان کے اصل مالکان پولیس کی گرفتاری سے بچ کر فرار ہوگئے ہیں اور پولیس نے تاحال تک مذکورہ مین پڑی ، گٹکے کے کارخانو اور گوداموں کے مالکان کو گرفتار نہیں کرپائی ہے اور ناہی ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ چھاپوں سے قبل پولیس کی جانب سے مین پڑی ، گٹکا چلانے اور اس کو بنانے والے بااثربڑے بڑے ڈیلروں کو چھاپے کی اطلاع کردی جاتی تھی جس کی وجہ سے وہ گرفتاری سے بچتے رہے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مضر صحت مین پڑی ، گٹکا بنانے اور اس کو فروخت کرنے والوں کے خلاف ہونے والی پے درپے کاروائیوں کے باوجود بھی ٹنڈوالہ یار کے مختلف علاقوں میں مضر صحت مین پڑی ، گٹکے کی خرید و فروخت ہورہی ہے اور مین پڑی ،گٹکا بناکر فروخت کرنے والے ان لوگوں کو مین پڑی ، گٹکا فروخت کررہے ہیں جنہیں وہ بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں کہ یہ مین پڑی ، گٹکے کا عادی ہے اور یہ پولیس کو اطلاع نہیں دے گا اس کو گٹکا مین پڑی ، آسانی سے مل رہی ہے ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ اس کی اطلاع پولیس کو بھی ہے اور پولیس یہاں پر چشم پوشی بھی اختیار کئے ہوئے ہیں شہریوں نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت مین پڑی ، گٹکے کے خلاف ہونے والی بے شمار کاروائیوںکے بعد بھی ٹنڈوالہ یار میں مضر صحت مین پڑی ، گٹکے کی فروخت جاری ہے جو ایک تشویش کی بات ہے اب باقی مین پڑی ، گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ٹنڈوالہ یار سے مین پڑی ، گٹکے کی لعنت کا خاتمہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں