ٹنڈوالہ یار مون سون کی بارش کی تباہ کاریاں،علاقہ مکین اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے

منگل 1 ستمبر 2020 22:21

تنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2020ء) ٹنڈوالہ یار مون سون کی بارش کی تباہ کاریاں۔بارش کا پانی تاحال علاقوں میں موجودعلاقہ مکین اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔متاثرہ علاقوں کی عوام بییارو مددگار حکومتی اقدام کی منتظر تفصلات کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشوں نے کراچی حیدرآباد میرپورخاص سمیت دیگر علاقوں کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹنڈوالہ یار کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

(جاری ہے)

ٹنڈوالہ یار کے تعلقہ چمبڑ،تعلقہ جھنڈو مری اور تعلقہ ٹنڈوالہ یار کے کئی مقامات پر تاحال بارش کا کئی کئی فٹ پانی موجود ہے۔شہر کے وارڈ نمبر 11وارڈ نمبر 9 اور وارڈ نمبر 16 کے علاقوں میں اس وقت بھی بارش کا پانی موجود ہے جس کے باعث علاقہ مکین اپنے گھروں تک محصور ہوکر رہ گئیے ہیں۔جبکہ ان کے گھروں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے۔ان علاقوں کے مکین حکومتی اقدامات کے منتظر دیکھائی دے رہے ہیں ان علاقوں میں تاحال انتظامیہ کا کوئی بھی افسر نہیں پہنچا۔کئی روز سے بارش کے پانی کے کھڑے ہونے سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں علاقے کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئیے جائیں۔#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں