این ٹی ایس پاس ویکسنیٹر نے تنخواہوں کی عد م ادائیگی اور آفر آڈر جا ری نہ ہو نے کے خلاف درجنوں ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 10 جولائی 2021 00:01

ٹنڈ والہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) این ٹی ایس پاس ویکسنیٹر نے تنخواہوں کی عد م ادائیگی اور آفر آڈر جا ری نہ ہو نے کے خلاف درجنوں ملازمین نے اپنے مطالبات کے حصول کے لیے فیاض لغاری کی قیادت میں نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پر احتجاجی مظاہر ا کیا گیا تفصیلات کے مطابق این ٹی ایس پاس ویکسنیٹر ٹنڈوالہیار کے درجنوں ملازمین نے اپنے جائزمطالبات کے حصول کے لیے فیاض لغاری کی قیادت میں انیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پر احتجاجی مظاہر ہ کر تے ہو ئے فیاض لغاری ، عظیم ، سارنگ ، سائیں سر ور شاہ، یاسر حاکم علی جلبانی اور دیگر نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ سند ھ ہائی کورٹ نے حکومت سند ھ کو کہا کہ سند ھ میں بھر تی ہو نے والے تمام نئے ویکسنیٹرز کے دوبارہ انٹر ویو لیے جائیں سند ھ ہائی کورٹ نے اپنے اس حکم نامے میں ہماری تنخواہوں بند کر نے کی کوئی بھی ہدایت نہیں کی گی اس کے با وجود سند ھ کے 23اضلاع میں 13000ہزار سے زائد ویکسنیٹر ز کی تنخواہوں بند کر کے ہمارا معاشی قتل کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے عدالتی حکم پر ادار ے میں دوبارہ انٹر ویو بھی دے چکے ہیں اس کے با وجود حکومت ہمارے آفر آڈر جاری نہیں کر رہی ہے جس سے ہمارے گھر وں میں فاقہ کشی کی صورتحا ل پید ا ہو گئی ہے انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مٹھی میں تنخواہ بند ہو نے کے سبب ہمارے ساتھی انتقال بھی کر چکے ہیں انھوں نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار سے مطالبہ کیا کہ ہمارا ٹی اے ڈی اے کی فوری ادائیگی کے لیے نوٹس لیکر ہمیں ہمارا حق دلایا جائے جبکہ پی ڈی ہماری دو ماہ کی تنخواہوں کو فوری جاری کر تے ہو ئے ہمارے آفر آڈر جا ری کر کے ہمارا معاشی قتل روکا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے انھوں پی پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلی سند ھ صوبائی وزیر صحت ، سیکٹر یر ی ھلیتھ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں نوکر یا ں اور تنخوائیں عید سے قبل جا ری کی جائیں انھوں نے کہا کہ سند ھ کے پندرہ شہر وں میں ڈی ایچ او تنخوائیں دے چکے ہیں لیکن ٹنڈوالہیار میں تنخواہوں ادا نہیں کی جا رہی ایک سند ھ میں دو قانون چل رہے ہیں جس کی ہم بھر پور طور مذمت کر تے ہیں ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں