ٹنڈوالہ یار میں چکن 7 سوروپے کلو سے تجاوز کرگئی

جمعرات 15 فروری 2024 22:53

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2024ء) سیاسی جماعتیں اقتدار کی جنگ میں مصروف،غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا, ٹنڈوالہ یار میں چکن کی فی کلوگرام قیمت 7سو سے بھی بڑھ گئی, شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ٹنڈوالہ یار میں ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ اور لاپرواہی کی وجہ سے دکاندار جہاں دیگر اشیاء خودونوش اپنے من پسند ریٹس پر فروخت کر رہے ہیں وہیں چکن فروش بھی مرغی کا گوشت اپنی مرضی کی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں مارکیٹ میں برالر گوشت کی فی کلوگرام قیمت 580 روپے مقرر کی گئی ہے مگر اس قیمت پر چکن فروش کی جانب قیمتوں پر فروخت کرنے کے بجائے اپنے من مانے ریٹ پر چکن گوشت فروخت کر رہے ہیں مارکیٹوں میں خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ چکن فروشوں نے چکن اس وقت چھ سو 50 سے 7 سو سے روپے فی کلوگرام فروخت کر رہے ہیں , شہریوں کے مطابق مصنوعی مہنگائی کی وجہ دکانداروں کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی اس جانب توجہ نہ دینا بھی ہے غریب عوام کے ساتھ نا انصافی ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دران کے خلاف کارروائی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں