سندھ کے مختلف شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی خطرناک مچھروں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا

بدھ 21 فروری 2024 20:44

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) سندھ کے مختلف شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی خطرناک مچھروں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے خطرناک مچھروں سے عوام کی نیدیں حرام ہونے کے ساتھ مچھروں کے کاٹنے سے مختلف بیماریاں جنم میں مبتلا ہوکر اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں بتایا جاتا ہے مچھروں کے کاٹنے سے عوام ملیریا بخار دیگر امراض میں مبتلا ہوکر اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت ٹنڈوالہ یار اور اسکے گردونواح کے مختلف پرائیویٹ سرکاری اسپتالوں میں 200 سے زائد ملیریا بخار دیگر امراض میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں داخل ہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کرمی کے موسم میں خطرناک مچھروں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے اور یہ مچھر گندگی سے پیدا ہوتے ہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنے ارد گرد کے علاقوں کا صاف ستھرا رکھیں اور مچھر مار اسپرے کرین تاکہ مچھروں کی افزائش نہ ہوسکے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ علاقوں میں صفائی ستھرائی اور گندگی کے لگے ڈھیروں ہٹانے کی زمہ داری بلدیہ کی ہے وہ اپنی زمہ داری احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے مچھر مار اسپرے کریں تاکہ عوام خطرناک مچھروں کے کاٹنے سے ہونے والے امراض سے بچ سکیں اور چین کی نیند سو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں