ایف آئی اے کی کارروائی،سلیکون انگوٹھوں سے بینظیر انکم سپورٹ میں فراڈ کرنے والے 3ملزما ن گرفتار

مونو ٹیکنیکل کالج ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان میں واقع ریلٹیرز پر چھاپہ مارا گیا،ملزمان سادہ لوح شہریوں کے سیلیکون تھم کا استعمال کرتے تھے،ایف آئی اے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 6 اپریل 2024 13:07

ٹنڈو محمد خان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اپریل2024 ء) ایف آئی اے نے ایک کارروائی کے دوران سلیکون انگوٹھوں سے بینظیر انکم سپورٹ میں فراڈ کرنے والے 3ملزما ن کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد کے مطابق مونو ٹیکنیکل کالج ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان میں واقع ریلٹیرز پر چھاپہ مارا گیا، گرفتار ملزمان میں شبیر احمد، غلام عباس اور آصف علی شامل ہیں۔

ملزمان سادہ لوح شہریوں کے سیلیکون تھم کا استعمال کرتے تھے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تک غیر قانونی رسائی حاصل کرتے تھے۔چھاپے کے دوران ملزمان سے 3 بی وی ایس ڈیوائسزز اور 5 موبائل فونز،ملزمان کے قبضے سے 44 شناختی کارڈز ،سیلیکون تھمز اور کیش نکلوانے کی متعدد سلپس بھی برآمد کئے ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان سادہ لوح شہریوں کے بینظیر فنڈز کی مد میں لاکھوں روپے کے فنڈز خوردبرد کر چکے تھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایف آئی اے نے ایک کارروائی کے دوران لاہور کے اقبال ٹاوٴن میں میڈیکل نے لیب پرچھاپا مارکر انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیاتھا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتار کیا گیا تھا اور ملزمان کے قبضے سے 130 پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کئے گئے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہناتھاکہ ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے بھاری رقم بٹورتے تھے اور شہریوں سے میڈیکل کی آڑ میں پاسپورٹس بھی لے لیا کرتے تھے۔ایف آئی اے حکام نے بتایاتھاکہ گرفتار ملزمان میں فاروق ،عمرفاروق اورشاہد علی شامل ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں