تیزگام ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہونے پر پوری قوم سوگوار ہے،پیر اسد اللہ سرہندی

جمعرات 31 اکتوبر 2019 20:51

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور سندھ کے صوبائی رہنما پیر اسداللہ سرہندی نے کہا ہے کہ تیزگام ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہونے پر پوری قوم سوگوار ہے اور اس حادثے کی جوڈیشنل تحقیقات کرائی جائے اور اس المناک واقعے پر وفاقی وزیر ریلوے کا بیان انتہائی شرمناک ہے قیمتی جانوں پر سیاست کرنا انتہائی غلط عمل ہے یہ بات انہوں نے مسلم لیگ سیکریٹریٹ آفس ٹنڈومحمدخان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی پیر اسداللہ سرہندی نے کہا کہ ٹرین میں سوار تمام افراد رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ بہاولپورکے قریب تیز گام ایکسپریس ٹرین اچانک دھماکے سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر بوگیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کافی تعداد میں اموات واقع ہوئیں اور یہ تمام لوگ جو اللہ کی راہ میں نکلے تھے شہید ہوئے ان میں زیادہ تر افراد کا تعلق میر پورخاص سے تھا اس واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے حکومت کو چاہیے کہ اس حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کی مالی امداد کی جائے اور زخمی ہونے والے افراد کا علاج سرکاری خرچ پر کرایا جائے انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں