ٹنڈو محمد خان،واحی گاؤں محمد خاصخیلی میں دو بچوں کی ماں 30سالہ ثمینہ خاصخیلی نے خود کشی کرلی

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:53

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) ٹنڈو محمد خان کے نواحی گاؤں محمد خاصخیلی میں دو بچوں کی ماں 30 سالہ ثمینہ خاصخیلی نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر اپنے گھر کے اندر مبینہ طور پر اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خود کشی کر لی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی دوسری جانب ٹنڈو محمد خان کے گاؤں ستر موری میں 25 سالہ نوجوان لائٹ ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں