ٹنڈو محمد خان، دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے زوردار تصادم ،2افراد زخمی

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:05

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) ٹنڈو محمد خان بلڑی شاہ کریم روڈ پر کپور موری کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے زوردار تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوید جت اور خالد شدید زخمی ہو ئے جبکہ نوید کی دو ٹانگیں توٹ گئیں دونوں زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدر آباد داخل کرایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں