ٹانک میں صاف پانی کی فراہمی کوہرصورت ممکن بنائینگے،معین الدین گنڈاپور

بدھ 12 ستمبر 2018 22:37

ٹانک۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) ٹانک شہر سمیت ضلع بھر میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ ٹانک کے افسران ہیںاگر انہوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو تحریک انصاف ٹانک ان کے خلاف متعلقہ محکموں کے صوبائی حکام کو تحریری شکایت لکھے گی ہفتوں شہر بھر میں پینے کا پانی بند رہتا ہے جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ان خیالات کا اظہار ضلعی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف ٹانک معین الدین گنڈہ پور نے پریس کلب ٹانک میں میڈیا نمائندوں سے گفتگومیں کیا ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت نے ٹانک میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نیڈ بیس پروگرام کے تحت کروڑوں روپے کی سولر ٹیوب ویلوں کی منظوری دی لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ کی سست روی کی وجہ سے تاحال یہ منصوبے تعطل کا شکار نظر آرہے ہیں جبکہ ٹانک شہر کیلئے نیم قبائلی علاقے زام سے ندی نالوں کے ذیعے آنے والا گدلا پانی بھی محکمہ آبپاشی ٹانک کے حکام مقامی زمینداروں پر بیچ رہے ہیں جس کی وجہ سے پانی کے قلت کی آنکھ مچولی سال بھر جاری ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سمیت دیگر ضلعی محکموں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اور عوامی شکایات موصول ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے عوامی مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے انہوں نے متعلقہ حکام اور ڈپٹی کمشنر ٹانک سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں