ٹانک:گیس پریشر ناقابل استعمال حد تک کم خواتین کو امور خانہ داری چلانے میں مشکلات

کمرشل صارفین بھی پریشان ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ گئے اعلی حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ

بدھ 19 دسمبر 2018 21:07

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) ٹانک،گیس پریشر ناقابل استعمال حد تک کم خواتین کو امور خانہ داری چلانے میں مشکلات کا سامنا کمرشل صارفین بھی پریشان ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ گئے اعلی حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ ٹانک شہر میں گزشتہ تین ماہ سے گیس کی فراہمی وقفے وقفے سے تعطل کا شکارہوتی رہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ گیس کے کم پریشر نے تو اب صارفین کے ہوش اڑادیئے ہیںکیونکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے گیس پریشر ناقابل استعمال حد تک کم ہوچکا ہے خصوصاً شام کے اوقات میں گیس تو جیسے غائب ہوجاتی ہے جس کے باعث جہاں کمرشل صارفین کو مشکلات درپیش ہیں اور ان کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے وہیں پر خواتین کو امور خانہ داری چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صارفین سوختی لکڑی استعمال کرنے پر مجبور ہیں لیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود محکمہ سوئی گیس کے حکام گیس پریشر کے مسئلہ کوسنجیدہ لینے کے بجائے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں صارفین نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں