چینی ماہرین کی ٹیکسلا کے قریب قدیم سائٹ کی کھدائی

قدیم برتن،زیورات،مٹی کے برتن اورہڈیوں سے بنی چوڑیاں دریافت، میڈیا رپورٹ

بدھ 30 جنوری 2019 21:19

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2019ء) چینی محققین وماہرین نے ٹیکسلا کے قریب ایک زمانہ قبل از تاریخ کے ایک قدیم سائٹ دریافت کرکے اس کی کھدائی کی ہے جو شہر سی18کلومیٹر دورواقع ہے اور بڑی دریافتیں سامنے آئی ہیں جن میں برتن،قدیم پتھر اور لوہے کی دھاتیں نمونے نکا لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں پنجاب کے آرکیالوجی محکمہ کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ یہ مقام(سائیٹ) ہڑپہ اور وادی سندھ کی تہذیب سے تعلق رکھنا ہے اور یہ2500 سال قبل مسیح پرانا ہے۔

اس سائیٹ کی کھدائی تین آرکیالوجی ٹیموں نے کی جن میں چینی یونیورسٹی کے ماہرین اور محققین شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ اس جگہ کی کھدائی میں تین مہینے کا عرصہ لگا۔کھدائی اور تحقیقی ٹیموں نے مٹی کے برتن،پتھروں اور کرسٹل کے ہار اور موتی اور اوزار اور آلات ،ہڈیوں سے بنی چوڑیاں اور ہاتھی دانت شامل ہیں،جن کا تعلق1700 سے لیکر2500سال قبل مسیح سے ہی۔

متعلقہ عنوان :

ٹیکسیلا میں شائع ہونے والی مزید خبریں