مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج96بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ڈپٹی کمشنر تھرپارکر

منگل 16 جولائی 2019 17:28

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم نے تھرپارکر ضلع میںزوزانہ کی بنیاد پر جاری امدای سرگرمیوں اور صحت ،علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 135بچے ضلع بھی کی سرکاری اسپتالوں علاج کے لئے لائے گئے ، جس میں سے 34بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے صحتیاب کرکے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 96بچے اس وقت ضلع بھر کی مختلف اسپتالوں میںزیر علاج ہیں جن کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ ضلع کی تمام سرکاری اسپتالوں میں 96بچوں کا او پی ڈی میں علاج کیا گیا۔

جبکہ پی پی ایچ آئی کے صحت مراکز میں 467بچوں کا علاج کیا گیا ، جبکہ 3بچے مختلف بیماریوں کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول ہسپتال مٹھی کی رپورٹ کے مطابق نانک بھیل کی بچی جس کا وزن 7.4کلو گرام تھا,الٹی ، لیتھرجک بیماری کے باعث، ہوتھی بھیل کا نومولودبچہ جس کا وزن 1.2کلوگرام تھا وقت سے پہلے پیدائش ، کم وزن اور سانس کی تکلیف کی وجہ سے اور موھن بھیل کا نو مولود بچہ جس کا وزن 1.2کلوگرام تھا کم وزن وقت سے پہلے پیدائش اور سانس کی تکلیف کی وجہ سے فوت ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک تھرپارکر کی نگرانی میں مویشیوں کی ویکسین کا کام جاری اس سلسلے میں تعلقہ مٹھی کے 3 گاؤں میں 3ہزار734جانوروں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے تھر میں جاری امدای سرگرمیوں کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ مفت گندم کی تقسیم کا کام چوتھے مرحلے میںروزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اب تک ضلع بھر کے 41ہزار924متاثرہ خاندانوں کے سربراہان میں 50کلو فی خاندان کے حساب سے مفت گندم فراہم کی جاچکی ہے ۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اسپرے مہم جاری ہے تعلقہ ننگرپارکر110ایکڑ پر اسپرے کاکام مکمل کیا گیا ہے جبکہ عارب جی ڈانی تعلقہ چھاچھرو میں 50ایکٹر پر اسپرے مکمل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں