مختلف واقعات میں بچی ، خواتین سمیت چار افراد کی خود کشی

ہفتہ 20 جون 2020 21:27

تھرپارکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2020ء) تھرپارکر میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ، ایک دن میں چار خودکشی کے واقعات۔ تفصیل کے مطابق تحصیل چھاچھرو کے گاؤں بڈھانی سمیجہ میں گھریلو تنازعہ پرسکینہ سمیجو نے ایک سال کی بیٹی کہ ساتھ کنویں میں چھلانگ مار کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تحصیل اسلامی کوٹ کہ گاؤں وکڑیو میں نوجوان ڈیوراج میگہواڑ نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی، جبکہ تحصیل ڈاہلی کہ گاؤں کھینسر میں نوجوان لڑکی فہمیدہ بنت حیدر راہموں نے والدین سے ناراض ہو کر گھر کہ اندر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں