تحصیل ننگرپارکر میں نوجوان نے لٹک کر خودکشی کر لی

اتوار 17 مارچ 2024 14:10

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) ضلع تھرپارکر تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں موکھئی میں گزشتہ رات دیر سے خودکشی کا واقعہ ہوا، گاؤں کا رہائشی نوجوان 17 سالہ پرہم کمار ولد امولکھ کولہی کا کا لاش درخت میں لٹکی ہو ئی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی، ننگرپارکر پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

ورثاء اور پولیس نے واقعہ کو خودکشی قرار دے دیا ہے۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ نوجوان نے بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کر لی ہے ۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں