عالمی درجہ حرارت سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے،

دنیا کی بڑی طاقتیں اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ نہیں، گلو بل وارمنگ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سرسبز پائیدار فنی تعمیر کانفرنس سے خطاب

جمعہ 15 نومبر 2019 17:37

عالمی درجہ حرارت سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے،
ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، دنیا کی بڑی طاقتیں اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ نہیں، گلو بل وارمنگ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں سرسبز پائیدار فنی تعمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ملکی ثقافتی ورثہ کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، حکومت کا سرسبز اور صاف پاکستان منصوبہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور سیاحت سمیت تمام شعبوں پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے کرہ ارض پر موجود حیات کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آبی قلت جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں