سجاول ، بااثرافراد نے اپنی فصلیں بچانے کیلئے بند مضبوط کرنا شروع کردئیے

بدھ 9 ستمبر 2020 20:58

ِسجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) دریائے سندھ میں کچے میں پانی داخل ہونے کے بعد بااثرافراد نے اپنی فصلوں کو بچانے کے لئے زمینداری بند مضبوط کرنا شروع کردیے ہیں، کوٹری بیراج سے نیچے سجاول ضلع کی طرف دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں ہزاروں ایکڑ مختلف بااثرافراد کے زیرقبضہ ہیں یاانہیں لیز جاری کی گئی ہے، ان بااثر زمینداروں میں اومنی گروپ، شیرازی گروپ، ملکانی سمیت ارکان اسمبلی، وسیاستدان اور بااثرافراد شامل ہیں ذرائع کا کہناہے کہ کچے کی زمین پر فصلوں کی کاشت سے اربوں روپے کی آمدنی ہوتی ہے جبکہ سیلاب سے بچانے کے لئے کچے میں چھوٹے زمینداری بندبھی باندھ رکھے ہیں ان کی وجہ سے دریائی پانی کے بہاؤمیں رکاوٹ پیداہوتی ہے ذرائع کاکہناہے کہ دوہزار دس میں کوٹ عالموں سے بند ٹوٹنے کے بعد سجاول ضلع سیلاب کی نظرہوگیاتھااور تباہ شدہ انفرااسٹرکچردس سال گذرنے کے باوجود بحال نہ ہوسکاہے،مذکورہ سیلاب کی بڑی وجہ یہی زمینداری بند تھے جن کی وجہ سے حفاظتی بندوں پر دباؤبڑھااور بندٹوٹ گیا، جبکہ یہ بھی الزامات سامنے آئے تھے کے بااثرزمینداروں کے کچے کی فصلوں کو بچانے کے لئے بندتوڑاگیاتھا، جس کے نتیجے میں لاکھوں انسان اور مویشی بے سروسامانی کی حالت میں نقل مکانی پر مجبورہوئے اور تباہی کے آثاردس سال گذرنے کے باوجود بھی نظرآرہے ہیں۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں