سجاول ضلع بھرمیں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئیں

بدھ 9 ستمبر 2020 21:13

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) سجاول ضلع بھرمیں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہیں گذشتہ چندروز کے دوران سجاول شہرکے مختلف علاقوں سے چارموٹرسائیکلیں دن دیہاڑی چوری کی اطلاع ہے جبکہ دیگرعلاقوں میں موٹرسائیکل چھیننے اور لوٹ مارکی اطلاع ہے، علاقے میں معاشی صورتحال کی ابتری کی وجہ سے جرائم کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہواہے،ادھر چوری کی وارداتوں کے بعد شہریوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے شہریوں کا کہناہے کہ پولیس اس ضمن میں موٹرسائیکل چوری کے منظم گروہ کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام ہے جبکہ علاقے میں دیگروارداتوں کے ملزمان بھی گرفتارنہ ہوسکے ہیں، علاوہ ازیں رات کے اوقات میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بھی وارداتوں میں اضافہ ہواہے اور شہری عدم تحفظ کا شکارہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں