حلقہ پی ایس 70 ماتلی کی121 پولنگ اسٹیشنز پر تمام سہولیات مہیا کی جائینگی، ڈی سی

جمعرات 22 اپریل 2021 00:00

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2021ء) حلقہ پی ایس 70 ماتلی پر 20 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے منتخب کئے گئی121 پولنگ اسٹیشنز پر بجلی پانی اور صفائی ستھرائی کے علاوہ تمام ضروری سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات کی تیاری کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اجلاس منعقد کیا گیا اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ اکثر پولنگ اسٹیشنز اسکولز میں ہیں اور سندھ حکومت کی جانب سے ضلع بدین کے اسکولز کے لیے اسکول مینیجمنٹ کمیٹی فنڈ میں 2 کروڑ 85 لاکھ روپے جاری کئے جا رہے ہیں جو ضلع بھر کے تمام اسکولز پر خرچ کئے جائیں گے انہوں نے کہا ایس ایم سی فند اسکول میں مطلوب ضروری سامان یا مرمتی کام کے لیئے استعمال میں لائے جائیں گے انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایم سی فنڈ وقت سر اسکولز پر خرچ کئے جائیں وہ پیسے لیپس نہیں ہونے چاہئے انہوں نے کہا جس اسکول کی انرولمینٹ بہتر ہو وہ اسکولز ترقیاتی اسکیمز میں بھی شامل کیئے جائیں گے بعد میں ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے بدین ضلع میں کام کرنے والی این جی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں غربت کو کم کر نے کے لیے نئے پروجیکٹ شروع کئے جائیں انہوں نے کہا کہ پانی تعلیم ، صحت ایگریکلچر اور لائیواسٹاک پر مختلف این جی اوز کام کر رہی ہیں ڈی سی بدین نے ضلع میں کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بس اسٹاپس پر خواتین کے لیئے باتھ روم کی بہت ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بس اسٹاپس پر باتھ رومز کی تعمیر یا مرمت کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا جبکہ باتھ روم تعمیر کے لیے سرکاری زمین کی ضرورت پڑی تو وہ بھی دی جائے گی اجلاس میں اے ڈی سی ون غلام عباس میمن کے علاوہ تعلیم ، پبلک ہیلتھ ، صحت محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں