ضلع گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں پانی کی شدید قلت کے خلاف ایس ٹی پی کی جانب سے میرپور ماتھیلو میں احتجاج

جمعہ 13 مئی 2022 21:44

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) ضلع گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں پانی کی شدید قلت کے خلاف ایس ٹی پی کی جانب سے میرپور ماتھیلو میں احتجاج، ضلع گھوٹکی سمیت پوری سندھ میں پانی دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ضلع سمیت سندھ بھر میں پانی کی شدید قلت کے خلاف ایس ٹی پی کی جانب سے میرپور ماتھیلو میں احتجاج کیا گیا ، جس کی قیادت زاہد میرانی، شکور چھجن، دیدار سمیجو، و دیگر نے کی، اس موقع پر رہنماں نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع گھوٹکی سمیت پوری سندھ میں پانی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے کاشتکار اپنا فصل کاشت نہیں کر سکے، بے روزگاری بڑہ جائے گی اور لوگ فاقہ کاٹنے پر مجبور ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ضلع گھوٹکی سمیت پوری سندھ میں پانی دیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں