سجاول اور قریبی علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کی لہربرقرار ہے، درجہ حرارت 42ڈگری تک ریکارڈ

ہفتہ 25 جون 2022 22:22

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کی لہربرقرار ہے، درجہ حرارت 42ڈگری تک ریکارڈ کیاگیاہے، شدید گرمی کے دوران بجلی کی عدم دستیابی نے صورتحال مزید خراب کردی ہے اور بوڑھے، بچوں اور خواتین کے لئے گھروں میں شدید گرمی کے دوران شدید پریشانی کا سامنہ ہے، علاوہ ازیں گرمی کے دوران بجلی بند ہونے سے برقی کاروبار متاثر ہے جبکہ پانی کی فراہمی بھی معطل ہے، ٹھنڈی مشروبات اور برف کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیاہے، جبکہ گرمی کے دوران ھیٹ اسٹروک اور ناک کان گلے و سینے کے امراض میں اضافہ ہواہے، سرکاری و نجی اسپتالوں میں ایسے مریضوں کا رش لگاہے، علاوہ ازیں گرمی کے دوران پانی کی قلت میں آلودہ پانی استعمال کرنے سے بھی جلدی و پیٹ کے امراض پھیل رہے ہیں۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں