دکاندار نرخوں کی فہرستیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں ،ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ

جمعرات 14 مارچ 2024 23:14

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر اسد علی خان کی ہدایات پر ضلع کے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیاکاروں کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں چیک کرنے کیلئے مختلف بازاروں میں اچانک چھاپے مار کر روز مرہ استعمال کی اشیاء خردونوش پر ناجائز منافع خوری میں ملوث گوشت ، مرغی ، پرچون ، فروٹ اور سبزی فروش سمیت مختلف 26 دکانوں پر ایک لاکھ 5 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ کئی دکانداروں اور تاجروں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو روز مرہ اشیاء کی فروخت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر یقینی بنائیں بصورت دیگر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ نرخوں کی فہرستیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں تاکہ لوگوں کو اشیاء کی قیمتیں معلوم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اس مقدس مہینے کے دوران گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اشیاء خوردونوش کو مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں