گھر کے باہر کھیلتی 7 سالہ کی بچی کو اغوا کرلیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

بدھ 27 مارچ 2024 14:16

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) گھارو میں گھر کے باہر کھیلتی7سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا، بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے گھارو میں گھرکے باہر کھیلتی سات سالہ کی بچی کو اغوا کرلیا گیا ، اہلخانہ نے بتایا کہ بچی کونامعلوم شخص نے اپنی گود میں اٹھایا اور چلتا بنا۔

(جاری ہے)

گھاروپولیس نے سی سی ڈی کیمرے سے اغوا کی فوٹیج حاصل کرلی ہے ، جس کے بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران نیازی نے ضلع کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرادی ہے۔بچی کے رشتہ داروں نے مغویہ کی بازیابی کیلئے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ، جس کے باعث ٹھٹھہ اورکراچی جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بچی کوفوری بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر دھرناجاری رہے گا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں