ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ نے حفظان صحت کا سامان چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل کے حوالے کردیا

منگل 27 جون 2023 20:25

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2023ء) میونسپل کمیٹی اوتھل کی خاتون کونسلر کی تجویز پر عملدرآمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ نے حفظان صحت کا سامان چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی اوتھل کی خاتون کونسلر مسسز جہانگیر کی تجویز پر کہ میونسپل کمیٹی اوتھل کا جو عملہ صفائی ستھرائی پر معمور ہے ان کے پاس حفظان صحت کے مطابق جو سامان درکار ہے وہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کے تعاون سے چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل وسیم احمد خاصخیلی اور جام گروپ کے رہنما عزیز الرحمان یوسفزئی میونسپل کمیٹی اوتھل کے سینیٹری انچارج ساجد علی برہ اور محمد انور خاصخیلی کو میونسپل کمیٹی کے لیبر کیلئے گلوز، ماسک اور سینیٹائزر حوالے کر رہے ہیں۔ خاتون کونسلر مسسز جہانگیر کا کہنا تھا کہ لیبر صفائی وغیرہ میں حصہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوسکتی ہی. لیبر کی صحت کی حفاظت ہمارا فرض ہے تاکہ شہر کی صفائی کے وقت وہ مختلف بیماریاں پھیلانے والے جراثیم سے محفوظ رہیں اور ان کی صحت متاثر نہ ہو۔بلکہ شہریوں کو بھی موذی امراض سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں