ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل میں ڈلیوری کیلئے لائی جانے والی خاتون لیڈی ڈاکٹرز ،عملے کی غفلت کے باعث جاں بحق

ہفتہ 26 اگست 2023 20:35

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2023ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل میں ڈلیوری کے لئے لائی جانے والی خاتون لیڈی ڈاکٹرز اور عملے کی غفلت،اپنے فرائض سے چشم پوشی اور نااہلی کے سبب جاں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر چل بسی، خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد علی الصباح کراچی ریفر کرنے کا لیٹر تھما دیا گیا،لیکن ہسپتال انتظامیہ نے ابھی تک نوٹس نہیں لیا۔

سرکاری ہسپتال میں غریب مریضوں کے لئے کوئی سہولیات نہیں۔اس حوالے سے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اوتھل کے نواحی علاقے ابو ہوٹل سے ڈی ایچ کیوہسپتال اوتھل میں ڈلیوری کے لئے لائی جانے والی خاتون لیڈی ڈاکٹرز اور عملے کی غفلت،اپنے فرائض سے چشم پوشی اور نااہلی کے سبب جاں بحق ہوگئی،لیکن ہسپتال انتظامیہ نے ابھی تک نوٹس نہیں لیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتال میں غریب مریضوں کے لئے کوئی سہولیات نہیں۔اس حوالے سے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم رات خاتون ڈلیوری کے لئے ڈی ایچ کیواوتھل لائے تو وہاں کوئی لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں تھی جب صبح سویرے ایڑیاں رکھڑ رکھڑ کر خاتون چل بسی تو ہمیں کراچی ریفر کرنے کا لیٹر دیا گیا۔ سرکاری ہسپتالیں غریبوں کی سہولیات کے لیے بنائی جاتی ہیں لیکن یہاں پر غریب عوام کو کچھ فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

نہ غریبوں کو دوائیں دی جاتی ہیں نہ ڈاکٹرز چیک کرنے آتے ہیں۔ ہسپتال میں صرف امیروں کو صحت کی سہولیات دی جارہی ہیں انہوں نے کہا ہے ہم لوگ مریض کو لے کرگئے لیکن وہاں پر ایک بھی لیڈی ڈاکڑز موجود نہیں تھی غریب لوگ سرکاری ہسپتال سمجھ کر جاتے ہیں کہ مفت علاج ہوگا۔لیکن وہاں ایک پرچی ہاتھ میں تھما دی جاتی ہیں کہ یہ میڈیسن بازار سے لے آؤ پھر اس سرکاری ہسپتال کا کیافائدہ ہے انہوں نے نگراں وزیر اعلی بلوچستان ، چیف سیکریٹری بلوچستان سے لیڈی ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری کرنے مطالبہ کیا تاکہ ہمارے ساتھ جو ہوا وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں