اوتھل، ضلع کونسل لسبیلہ کے سرکاری کوارٹروں پر غیر متعلقہ افراد سیاسی سفارشی لوگ اور ریٹائرڈ سرکاری آفیسران براجمان

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر فوری کوارٹرز خالی کروائیں، عوامی حلقوں کا مطالبہ

اتوار 30 ستمبر 2018 21:11

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2018ء) محکمہ لوگل گورنمنٹ میونسپل کمیٹی اوتھل اور ضلع کونسل لسبیلہ کے سرکاری کوارٹروں پر غیر متعلقہ افراد سیاسی سفارشی لوگ اور ریٹائرڈ سرکاری آفیسران براجمان ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر فوری کوارٹرز خالی کروائیں عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اوتھل شہر میں کچا کالونی رونیو کالونی ڈسٹرکٹ کالونی سمیت مختلف جگہوں پر موجود سرکاری کوارٹرز پر سیاسی سفارشی لوگ ریٹائرڈ سرکاری آفیسران اور غیر متعلقہ افراد گزشتہ کئی سالوں سے براجمان ہیں ذرائع کے بیشتر کوارٹرز پر صرف تالے لگے ہیں جب بھی کوئی پوچھتا ہے تو بتایا جاتا ہے یہ فلانے معتبر یہ کسی ریٹائرڈ سرکاری آفیسر ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے قبضہ کرکے بیٹھے ہیں ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے اوتھل میں جن سیاسی شخصیات اور سرکاری آفیسروں کی اپنی کروڑ روپے کی جائیدادیں ہونے کے باوجود بھی وہ سرکاری کوارٹرز پر قبضہ جمع بیٹھے ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سیکریٹری بلدیات کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے مطالعبہ کیا ہے کہ فوری سیاسی سفارشی شخصیات ریٹائرڈ سرکاری آفیسران سمیت غیر متعلقہ افراد سے کوارٹرز واپس لیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں