اوتھل کے قریب پک اپ الٹنے سے 2افراد جاں بحق ، 7زخمی

جمعہ 19 اپریل 2019 00:02

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) اوتھل کے قریب تیزرفتار پک اپ الٹنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وڈھ علاقے آڑنجی سے کراچی جانے والی پک اپ نمبر PAE-355 اوتھل سے 25 کلو میٹر دور دبء مسجد کے علاقے شیرو اسٹاپ پر تیز رفتاری کے سبب الٹ گء جس کے نتیجے میں 2 افراد۔ حادثے میں دو افراد مولوی عنایت اللہ ولد مولوی عبداللہ مینگل اور جمعہ خان مینگل ولد چاکرخان مینگل موقعے پر ہی جاں بحق ہوگ?۔

(جاری ہے)

جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں رضا محمد ولد عبدالرحمٰن، شفیق الرحمٰن ولد عبدالرحمٰن، محمد حیات ولد نور محمد، محمد کریم ولد عالم خان، نور محمد ولد غلام احمد، عبدالروٴْف ولد داوٴْد اور محمد عارف شامل ہیں۔جنہیں قریب ہی لیویز چوکی کے جوانوں نے ریسکیو کرکے سول ہسپتال پہنچایا جب کہ شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔جب کہ جاں بحق ہونے والوں کو لائف ٹرسٹ کے رضاکاروں نے غسل دے کر لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں