ں*بلوچستان کے 34اضلاع میں لواحقین کوٹہ پر آرڈرز جاری کردیئے ہیں، ڈائریکٹر ایجوکیشن

ؑ34اضلاع کے دوران سروس فوت شدہ ملازمین 418لواحقین کے آرڈرز کیئے جاچکے ہیں، عبدالواحد شاکر

ہفتہ 24 فروری 2024 19:55

ّاوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) ڈائریکٹر آف ایجوکیشن بلوچستان عبدالواحد شاکر بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبہ کے 34اضلاع میں لواحقین کوٹہ کے تقررنامے تقسیم کرکے ان اضلاع کے ڈی ای اوز نے ان کے پوسٹنگ آرڈرز بھی جاری کردیئے ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آف ایجوکیشن بلوچستان عبدالواحد شاکر بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے 34اضلاع میں محکمہ ایجوکیشن کے دوران سروس فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کے لواحقین کوٹہ کے تحت محتلف آسامیوں پر آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں.اور ان 34اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز نے پوسٹنگ آرڈرز بھی جاری کردیئے ہیں.جو کہ بہترین اقدام ہے میں ان 34اضلاع کے DEOsکو اس اقدام پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے فوت شدہ ملازمین کے یتیم بچوں کے پوسٹنگ آرڈرز 3دن کے اندراندر جاری کردیئی.ڈائریکٹر آف ایجوکیشن بلوچستان عبدالواحد شاکر بلوچ نے بتایا کہ ان 34اضلاع کے دوران سروس فوت شدہ ملازمین 418لواحقین کے آرڈرز کیئے جاچکے ہیں.*

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں