ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پریس کانفرنس، کرائم رپورٹ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2020 17:47

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پریس کانفرنس، کرائم رپورٹ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) پولیس ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی پریس کانفرنس سی آئی اے ٹوبہ کی تھانہ رجانہ پولیس کے ہمراہ کاروائی کاریں چوری کرنے والے گینگ کے6ارکان سرغنہ سمیت گرفتارملزمان سے چوری کی گئیں 13 قیمتی کاریں اور ماسٹر کی برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آوٴٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے سرکل ٹوبہ میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم واجد بھروانہ کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے ٹوبہ عبد الغفار ایس آئی معہ محمد حسن ایس آئی اور ایس ایچ او رجانہ انسپکٹر خادم حسین معہ محمد سلیم ایس آئی ملازمانCIAپولیس اور تھانہ پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پنجاب بھر میں کار چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے 6ارکان کو مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میں سرغنہ گینگ1۔

(جاری ہے)

محمد عثمان ولد عابد حسین قوم تھیم سکنہ پیر محل روڈ رجانہ 2۔بابر منیر ولد منیر احمد قوم بھٹی سکنہ چک نمبر332عمر بلاک جی ٹی روڈ داروغہ والا لاہور3۔حیدر علی ولد مختار احمد قوم گجر سکنہ68/10Rتحصیل و ضلع خانیوال4۔علی اختر ولد ظفر اقبال قوم قریشی سکنہ88/10Rتحصیل و ضلع ساہیوال5۔جنید لیاقت ولد لیاقت علی قوم میو سکنہ675/16پیر محل6۔افتخار ولد قاسم علی قوم آرائیں سکنہ شیر گڑھ اوکاڑہ شامل ہیں۔

دوران انٹیروگیشن پولیس ٹیم نے ملزمان کے انکشاف پر مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے چوری کی 13کاریں 1۔(ہنڈا سوک برنگ سلور ماڈل2005)2۔(کرولا برنگ سر خ ماڈل1996)3۔(کورے برنگ سفید ماڈل2006)4۔(سوزوکی کیری ڈبہ برنگ سفید ماڈل2016)5۔(سوزوکی مہران برنگ لائٹ بلیو ماڈل2009)6۔(سوزوکی مہران برنگ مٹیلک ماڈل2018)7۔(سوزوکی مہران برنگ گولڈن ماڈل2019)8۔(سوزوکی مہران برنگ مٹیلک ماڈل2019)9۔

(ہنڈا سٹی برنگ سلور ماڈل2006)10۔(کرولا برنگ سفید ماڈل2019)11۔(سوزوکی VITZبرنگ سفید ماڈل 2008)12۔(ڈالہ ڈبل کیبن برنگ سفید ماڈل1996)13۔(کرولا GLIبرنگ سلور ماڈل2010) معہ ماسٹر کی برآمدکیں۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے کاریں چوری کر کے سوات میں ندیم خان پٹھان کو دیتے تھے جو کہ گاڑیوں کے جیسز نمبر ٹیمپر کر کے دوبارہ ان کے حوالے کرتا تھا جو کہ ملزمان مارکیٹ میں فروخت کر دیتے تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ ملزمان نے دوران تفتیش فاوٴنڈیشن ہسپتال رجانہ سے کار کروالا GLI نمبریBQI/524برنگ سفیدماڈل2019چوری کرنا تسلیم کیاجس کا مقدمہ نمبر892/20پہلے ہی درج کیا جا چکا ہے ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں