خودکشی یا قتل ڈی پی او ٹوبہ کا نوٹس ،ڈی ایس پی کمالیہ کو معماملہ کی فوری تحقیق کرکے کاروائی کا حکم

اتوار 20 جون 2021 17:30

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) خودکشی یا قتل ،ڈی پی او ٹوبہ نے نوٹس لے کر ڈی ایس پی کمالیہ کو معماملہ کی فوری تحقیق کرکے کاروائی کا حکم دیدیا،ابتدائی اطلاع کے مطابق ظہوراں بی بی زوجہ صوبہ قوم مسلم شیخ سکنہ۔

(جاری ہے)

خانہ بدوش پکھیاں عقب سائیڈ ریسٹ ہاؤس پیرمحل بعمر 23/24 سال نے گھریلو حالات کی وجہ سے کالا پتھر کھا کر خود کشی کر لی ،ظہوراں بی بی کا بھائی ملتانی ولد محبت علی قوم مسلم شیخ سکنہ میاں چنوں بیانی ہے کہ میری بہن کو زہر دیا گیا ہے ،رفاقت علی اے ایس آئی موقع پر مصروف کاروائی ھے ،لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے آر ایچ سی پیر محل منتقل کر دیا گیا ہے ،معاملہ کی مختلف پہلوؤں سے چھان بین جاری ھے۔

ڈی پی او ٹوبہ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ھوئے ڈی ایس پی کمالیہ کو معماملہ کی فوری تحقیق کرنے اور اگر معاملہ قتل کا پایا جائے تو ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی اور انکی گرفتاری کا حکم دے دیا ھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں