ٹوبہ،حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری

Ameer Hamza امیر حمزہ منگل 12 اکتوبر 2021 17:41

ٹوبہ،حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) حکومت پنجاب کی ہدایا ت کی روشنی میں ضلع بھر میں عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلہ میں تقریبات مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام ضلع کی سطح پر حسن قرأت، نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات کا انعقادگورنمنٹ کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباو طالبات نے شرکت کی، اس موقع پر مقابلے کے پوزیشن ہولڈر زمیں انعامات بھی تقسیم کئے گئے،مہمانان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺمنا کر نبی اکرم کی ذات کو سلام پیش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول ہر مسلمان کیلئے باعث رحمت اور باعث سعادت ہے ہم اس بابرکت مہینے کو عقیدت واحترام سے منا رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و صورت دونوں بے مثال ہیں، انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چلنا اور ان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، نبی کریم ﷺکی تشریف آوری سے پہلے دنیا سماجی و معاشرتی برائیوں میں ڈوبی ہوئی تھی، آپ ﷺکی ذات اقدس نے معاشرے کو جہالت گمراہی سے نجات دلائی۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں