کمالیہ میں 80 سالہ ضعیف خاتون کو ریپ کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

اتوار 14 نومبر 2021 00:14

کمالیہ میں 80 سالہ ضعیف خاتون کو ریپ کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2021ء) کمالیہ میں 80 سالہ ضعیف خاتون کو ریپ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔واقعہ کا مقدمہ کمالیہ صدر پولیس تھانے میں گاؤں کھوکھراں والی کی رہائشی بیوہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں مدعیہ نے بتایا کہ وہ رات کو اپنے گھر میں سو رہی تھیں کہ جب گاؤں چھا راجے والی کا رہائشی ملزم آدھی رات کو ان کے گھر میں گھس آیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے ان پر قابو پا کر ان کی گردن میں رسی ڈال کر انہیں باندھا اور اس کے بعد مبینہ طور پر ریپ کردیا۔بعدازاں پولیس نے معمر خاتون کو طبی معائنے کے لیے کمالیہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس گھنائونے جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک قیدی انتقال کر گیا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر التوا تھا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھلوال کے رہائشی متوفی محمد ظہیر گجر اور ان کے بھائی کو چٹیانہ پولیس نے دو ماہ قبل اغوا کے کیس میں گرفتار کیا تھا اور وہ 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر ڈسٹرک جیل میں تھے۔ انہوںنے کہاکہ 9 نومبر کو ملز ظہیر گجر کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر اسے جیل ہسپتال کے ڈاکٹر نے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیج دیا جہاں پہنچ کر وہ دم توڑ گیا۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کردی جائے گی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں